ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوجوان نسل کو فرقہ پرستوں کے جھانسے میں آنے نہ دینےسدارامیا کی اپیل

نوجوان نسل کو فرقہ پرستوں کے جھانسے میں آنے نہ دینےسدارامیا کی اپیل

Sun, 18 Sep 2016 14:56:49    S.O. News Service

بنگلورو18/ستمبر (ایس او نیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات پر دھیان دینا ہوگا کہ نوجوان نسل فرقہ پرست قوتوں کے جھانسے میں نہ آ نے پائے۔ ودھان سودھا کے بینکوے ہال میں سماجی مصلح نارائن گرو کی جینتی سرکاری سطح پر پہلی بارمنائے جانے کی تقریب میں وہ بول رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں خدا اور مذہب کے نام پر لوگوں کو بھٹکانے کا کام کرتی ہیں۔اس میں بھی ان کی جانب سے ساحلی علاقوں میں "بِلّوا"طبقے (ایک نچلی اور پسماندہ ذات) کے نوجوانوں کو راہ بھٹکانے کے لئے نشانہ بنانے کا تہیہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محتاط رہنے کے علاوہ فرقہ پرستوں کے خلاف احتجاج کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نارائن گرو نے ذات پات سے پاک سماج کی تشکیل کے لئے جدوجہد کی تھی۔وہ جہالت میں جکڑے سماج کو علم کی روشنی والے سماج میں بدلنے کا سبب بنے۔جس طبقے کو بہت ہی نیچ سمجھا جاتا تھااسے تعلیم، مذہب اور سیاسی طور پر آگے بڑھانے کی نئی سوچ اور کوشش میں وہ کامیاب ہوگئے۔کیرالہ میں پیداہونے اور اپنی جدوجہد شروع کرنے والے نارائن گرو کرناٹک کے لوگوں پر بھی پوری طرح اثرا نداز ہوئے اور یہاں بھی سماجی تبدیلی کا باؑچ ہوئے۔

 خیال رہے کہ کچھ مہینوں قبل ساحلی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیرا علیٰ سدارامیا نے وعدہ کیا تھا کہ سرکاری سطح پر نارائن گرو کی جینتی منائی جائے گی۔ اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے نارائن گر و کے 150ویں جنم دن پر کرناٹک سرکار کی طرف سے پہلی بار یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔
 


Share: